Jawahir-ul-Quran - Al-Insaan : 21
عٰلِیَهُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّ اِسْتَبْرَقٌ١٘ وَّ حُلُّوْۤا اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ١ۚ وَ سَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُوْرًا
عٰلِيَهُمْ ثِيَابُ : انکے اوپر کی پوشاک سُنْدُسٍ : باریک ریشم خُضْرٌ : سبز وَّاِسْتَبْرَقٌ ۡ : اور دبیز ریشم (اطلس) وَّحُلُّوْٓا : اور انہیں پہنائے جائیں گے اَسَاوِرَ : کنگن مِنْ فِضَّةٍ ۚ : چاندی کے وَسَقٰىهُمْ : اور انہیں پلائے گا رَبُّهُمْ : ان کا رب شَرَابًا : ایک شراب (مشروب) طَهُوْرًا : نہایت پاک
اوپر کی پوشاک ان کی کپڑے ہیں باریک ریشم15 کے سبز اور گاڑھے اور ان کو پہنائے جائیں گے کنگن چاندی کے اور پلائے ان کو ان کا رب شراب جو پاک کرے دل کو
15:۔ ” عالیہم “ عالی یہاں چونکہ فوق کے مفہوم میں استعمال ہوا ہے اس لیے اعراب میں بھی اسی بناء پر (بنا بر ظرفیت) منصوب ہے اور یہ خبر مقدم ہے اور ثیاب سندس مع معطوفات مبتداء موخر ہے (کبیر) ۔ ” سندس “ باریک دیباج ” استبرق “ موٹا دیباج (مظہری) ۔ اہل جنت کے اوپر یعنی ان کے زیب تن باریک ریشم کا سبز لباس ہوگا اور جب چاہیں گے موٹے اور غف ریشم کا لباس زیب تن کریں گے اور ان کو ہاتھوں میں چاندی کے کنگن پہنچائے جائیں گے اور ان کو شراب طہور پلایا جائے گا۔ شراب طہور ایک ایسا مشروب ہوگا جسے وہ کھانا تناول کرنے کے بعد پئیں گے تو تمام کھانا فورًا ہضم ہو کر کستور کا پسینہ بن جائیگا اور ان کی طبیعتیں بالکل ہلکی پھلکی ہوجائیں گی۔ (قرطبی) ۔
Top