Jawahir-ul-Quran - Al-Insaan : 25
وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًاۖۚ
وَاذْكُرِ : اور آپ یاد کریں اسْمَ : نام رَبِّكَ : اپنے رب کا بُكْرَةً : صبح وَّاَصِيْلًا : وشام
اور لیتا رہ نام18 اپنے رب کا صبح اور شام
18:۔ ” واذکر اسم ربک “ یہ اصل دعوی یعنی مسئلہ توحید کا بیان ہے۔ ہر وقت اللہ تعالیٰ کی یاد اور اس کی دعا پکار میں لگا رہ اور اللہ تعالیٰ کی شرک سے تنزیہ و تقدیس میں مصروف رہ۔ سجدہ، رکوع اور ہر قسم کی عبادت صرف اللہ تعالیٰ ہی کے لیے بجا لا۔ اس کی توحید کی تبلیغ کر اور شرک سے لوگوں کو دور رہنے کی تلقین کر۔ بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ ان آیتوں میں پانچوں نمازوں اور نماز تہجد کی طرف اشارہ ہے۔ ” بکرۃ “ سے نماز فجر، ” اصیلا “ سے نماز ظہر و عصر، ” من اللیل “ سے نماز مغرب و عشا اور ” سبحہ لیلا طویلا “ سے نماز تہجد کی طرف اشارہ ہے (کبیر) ۔
Top