Jawahir-ul-Quran - Al-Insaan : 31
یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ وَ الظّٰلِمِیْنَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا۠   ۧ
يُّدْخِلُ : وہ داخل کرتا ہے مَنْ يَّشَآءُ : وہ جسے چاہے فِيْ رَحْمَتِهٖ ۭ : اپنی رحمت میں وَالظّٰلِمِيْنَ : اور (رہے) ظالم اَعَدَّ : اس نے تیار کیا ہے لَهُمْ : ان کے لئے عَذَابًا : عذاب اَلِيْمًا : دردناک
داخل کرلے22 جس کو چاہے اپنی رحمت میں اور جو گناہ گار ہیں تیار ہے ان کے واسطے عذاب دردناک
22:۔ یدخل من یشاء یہ مومنوں کے لیے بشارت ہے وہ جسے چاہتا ہے یعنی جو اس کی طرف انابت کرتے ہیں ان کو اپنی رحمت میں داخل فرما لیتا ہے اور ان کو قبول حق کی اور حق پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطاء فرما دیتا ہے۔ ” والظالمین اعد لہم “ یہ کافروں کے لیے تخویف ہے اور کفار و مشرکین کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔ سورة الدہر میں آیات توحید۔ 1 ۔ واذکر اسم ربک۔ تا۔ وسبحہ لیلا طویلا۔ نفی شرک فی العبادۃ۔ سورة الدہر ختم ہوئی
Top