Jawahir-ul-Quran - Al-Insaan : 8
وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا
وَيُطْعِمُوْنَ : اور وہ کھلاتے ہیں الطَّعَامَ : کھانا عَلٰي : پر حُبِّهٖ : اس کی محبت مِسْكِيْنًا : محتاج، مسکین وَّيَتِيْمًا : اور یتیم وَّاَسِيْرًا : اور قیدی
اور کھلاتے ہیں7 کھانا اس کی محبت پر محتاج کو اور یتیم کو اور قیدی کو
7:۔ ” ویطعمون “ حبہ کی ضمری مجرور الطعام کی طرف راجع ہے یعنی وہ طعام کی محبت اور اس کی طلب و اشتہاء کے باوجود خود نہیں کھاتے بلکہ مسکینوں، یتیموں اور قیدیوں کو کھلا دیتے ہیں۔ یا ضمیر مجرور ذات باری تعالیٰ سے کنایہ ہے یعنی وہ اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کی رضا کے لیے کھانا کھلاتے ہیں۔ قال ابن عباس و مجاھد علی قلتہ وحبھم ایاہ وشہوتہم لہ وقال۔۔۔۔ علی حبہ اللہ (قرطبی ج 19 ص 126) ۔
Top