5:۔ ” فان مع العسر “ کافر کہتے تھے تمام مسلمان محتاج ہیں اس لیے نبی علیہ الصلوہ والسلام کے دل میں خیال گذرا کہ شاید کافر اسی وجہ سے ایمان نہیں لاتے تو فرمایا دیکھو اللہ تعالیٰ نے آپ پر کس قدر انعامات فرمائے ہیں۔ وہ فقر و فاقہ کو بھی دور فرما دے گا کیونکہ ہر سختی کے بعد آسانی اور تنگی کے بعد فراخی آتی ہے۔ تائید :” ولا تمدن عینیک الی ما متعنا بہ ازواجا منہم الخ “ (طہ رکوع 7) ۔