1 اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں جو بےحد مہربان ہے اور بےانتہا رحم کرنے والا ہے ۔ (تیسیر)
مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس بڑی رحمت والی ہے اور اسکی رحمت و مہربانی بڑی ہی عام ہے ۔ میں اس سورت کو اسی کے نام کی برکت حاصل کرتے ہوئے شروع کرتا ہوں تا کہ آداب تلاوت میں اگر کوئی کوتاہی یا سہو ہوجائے یا کسی آیت کا مطلب سمجھنے میں غلطی ہوجائے تو خدائے تعالیٰ اپنی عام رحمت و مہربانی سے اس کو در گزر فرما دے۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے جن اہم اور ذی شان کام کو شروع کرتے وقت بسم اللہ نہ پڑھی جائے اس کام میں کامیابی اور برکت نہیں ہوتی۔ (تسہیل)