Kashf-ur-Rahman - Yunus : 82
وَ یُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ۠   ۧ
وَيُحِقُّ : اور حق کردے گا اللّٰهُ : اللہ الْحَقَّ : حق بِكَلِمٰتِهٖ : اپنے حکم سے وَلَوْ كَرِهَ : خواہ ناپسند کریں الْمُجْرِمُوْنَ : مجرم
اور اللہ تعالیٰ اپنے حکم سے حق کو حق ہی کر دکھائے گا خواہ مجرم کتنا ہی برا مانا کریں
82 اور اللہ تعالیٰ اپنے حکم سے حق کو حق ہی کر دکھائے گا اور حق بات کو سچا کردے گا خواہ مجرم اور کافر کتنا ہی برا مانیں یعنی معجزے کو ثابات کردے گا اور جادو کو مٹادے گا۔
Top