Kashf-ur-Rahman - Al-Humaza : 3
یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ
يَحْسَبُ : وہ گمان کرتا ہے اَنَّ : کہ مَالَهٗٓ : اس کا مال اَخْلَدَهٗ : اسے ہمیشہ رکھے گا
وہ یوں خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس ہمیشہ رہے گا۔
(3) وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس ہمیشہ رہے گا - یعنی غایت حرص اور غایت طمع اور بار بار گننا اور سنبھال سنبھال کر رکھنا اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ یہ سمجھ بیٹھا ہے کہ اس کا مال ہمیشہ اس کیساتھ دے گا۔
Top