Kashf-ur-Rahman - Hud : 102
وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى وَ هِیَ ظَالِمَةٌ١ؕ اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ
وَ : اور كَذٰلِكَ : ایسی ہی اَخْذُ : پکڑ رَبِّكَ : تیرا رب اِذَآ اَخَذَ : جب اس نے پکڑا (پکڑتا ہے) الْقُرٰي : بستیاں وَهِىَ : اور وہ ظَالِمَةٌ : ظلم کرتے ہوں اِنَّ : بیشک اَخْذَهٗٓ : اس کی پکڑ اَلِيْمٌ شَدِيْدٌ : دردناک سخت
اور جب آپ کا رب ان بستیوں کو جن کے رہنے والے ظالم ہوتے پکڑتا ہے تو اس کی گرفت ایسی ہی ہوا کرتی ہے یقینا اس کی پکڑ بڑی دردناک اور بڑی سخت ہے
102 اور جب آپ کا پروردگار ان بستیوں کو جن کے رہنے والے ظالم ہوتے ہیں پکڑتا ہے تو اس کی داروگیر ایسی ہی ہوا کرتی ہے یقینا اس کی پکڑ اور اسکی داروگیر بڑی دردناک اور بڑی سخت ہے یعنی جن بستیوں کے باشندے ظلم اور کفر کے خوگر ہوجاتے ہیں اور باز نہیں آتے اور تیرا رب ان کی گرفت کرتا ہے تو اس کی گرفت ایسی ہی ہوا کرتی ہے کہ پھر ان کو تباہ و برباد ہی کرکے چھوڑتا ہے کیونکہ اس کی گرفت دردناک اور سخت ہے۔
Top