Kashf-ur-Rahman - Hud : 104
وَ مَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍؕ
وَ : اور مَا نُؤَخِّرُهٗٓ : ہم نہیں ہٹاتے پیچھے اِلَّا : مگر لِاَجَلٍ : ایک مدت کے لیے مَّعْدُوْدٍ : گنی ہوئی (مقررہ)
اور ہم نے اس دن کو ملتوی نہیں کیا ہے مگر صرف تھوڑی مدت
104 اور ہم نے اس دن کو موخر اور ملتوی نہیں کیا ہے مگر صرف ایک وعدے کیلئے جو مقرر ہے یعنی قیامت کے دن کا وقوع بعض مصالح کی بنا پر ایک وقت معلوم و محدود کے لئے ملتوی کر رکھا ہے اور اس وقت کو سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا۔
Top