Kashf-ur-Rahman - Hud : 41
وَ قَالَ ارْكَبُوْا فِیْهَا بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
وَقَالَ : اور اس نے کہا ارْكَبُوْا : سوار ہوجاؤ فِيْهَا : اس میں بِسْمِ اللّٰهِ : اللہ کے نام سے مَجْرٖ۩ىهَا : اس کا چلنا وَمُرْسٰىهَا : اور اس کا ٹھہرنا اِنَّ : بیشک رَبِّيْ : میرا رب لَغَفُوْرٌ : البتہ بخشنے والا رَّحِيْمٌ : نہایت مہربان
اور نوح (علیہ السلام) نے اپنے ساتھیوں سے کہا تم اس کشتی میں سوار ہو جائو کہ اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا سب اللہ کے نام کی برکت سے ہے بالیقین میرا رب بڑا بخشنے والا مہربان ہے
41 حضرت نوح (علیہ السلام) نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا تم اس کشتی میں سوار ہوجائو اور ڈوبنے کا اندیشہ نہ کرو اس کشتی کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا سب اللہ تعالیٰ ہی کے نام کی برکت ہے یقینا میرا پروردگار بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔ یعنی سب مسلمان کشتی میں سوار ہوگئے۔
Top