Kashf-ur-Rahman - Hud : 6
وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا وَ یَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا١ؕ كُلٌّ فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ
وَمَا : اور نہیں مِنْ : سے (کوئی) دَآبَّةٍ : چلنے والا فِي : میں (پر) الْاَرْضِ : زمین اِلَّا : مگر عَلَي : پر اللّٰهِ : اللہ رِزْقُهَا : اس کا رزق وَيَعْلَمُ : اور وہ جانتا ہے مُسْتَقَرَّهَا : اس کا ٹھکانا وَمُسْتَوْدَعَهَا : اور اس کے سونپے جانے کی جگہ كُلٌّ : سب کچھ فِيْ : میں كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ : روشن کتاب
اور کوئی ذی روح روئے زمین پر چلنے پھرنے والا ایسا نہیں کہ اس کی روزی اللہ کے ذمہ نہ ہو اور وہی اس کے ٹھہرنے اور سپرد کئے جانے کی جگہ کو جانتا ہے ہر ایک چیز کتاب مبین یعنی لوح محفوظ میں لکھی ہوئی ہے
6 اور کوئی غذا کھانے والا ذی روح اور جاندار زمین پر چلنے پھرنے والا ایسا نہیں جس کی روزی اللہ تعالیٰ کے ذمہ پر نہ ہو اور وہی اس کے ٹھہرنے اور سپرد کئے جانے کی جگہ کو جانتا ہے ہر ایک چیز کتاب مبین میں لکھی ہوئی ہے یعنی لوح محفوظ میں موجود مرقوم ہے مستقر اور مستودع کے بہت سے معنی کئے گئے ہیں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں جہاں ٹھہرنا ہے بہشت اور دوزخ جہاں سونپا جانا ہے اس کی قبر اور روزی اس کی سو دنیا میں 12 مستقر سے رحم مادر اور مستودع سے صلب پدر بھی مجاہد نے مراد لی ہے۔
Top