Kashf-ur-Rahman - Hud : 85
وَ یٰقَوْمِ اَوْفُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ
وَيٰقَوْمِ : اور اے میری قوم اَوْفُوا : پورا کرو الْمِكْيَالَ : ماپ وَالْمِيْزَانَ : اور تول بِالْقِسْطِ : انصاف سے وَلَا تَبْخَسُوا : اور نہ گھٹاؤ النَّاسَ : لوگ اَشْيَآءَهُمْ : ان کی چیزیں وَلَا تَعْثَوْا : اور نہ پھرو فِي الْاَرْضِ : زمین میں مُفْسِدِيْنَ : فساد کرتے ہوئے
اور اے میری قوم ! تم انصاف کے ساتھ پیمانہ پورا بھرا کرو اور پورا تولا کرو اور لوگوں کو ان کی اشیاء میں نقصان نہ پہونچایا کرو اور زمین میں فساد نہ برپا کرتے پھرو
85 اور اے میری قوم تم انصاف کے ساتھ ماپ اور تول کو پورا کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں نقصان نہ پہونچایا کرو اور نقصان مت دیا کرو اور زمین میں فساد نہ برپا کرتے پھرو یعنی شرک و کفر کرکے اور لوگوں کو نقصان پہنچا کر توحید اور عدل کی حدود سے تجاوز نہ کرو۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں نقل ہے کہ امانت کے روپے کتر لیتے 12 کہتے ہیں کہ امانت میں خیانت اور رہرنی وغیرہ بھی کرتے تھے۔
Top