Kashf-ur-Rahman - Ibrahim : 48
یَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَیْرَ الْاَرْضِ وَ السَّمٰوٰتُ وَ بَرَزُوْا لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ
يَوْمَ : جس دن تُبَدَّلُ : بدل دی جائے گی الْاَرْضُ : زمین غَيْرَ الْاَرْضِ : اور زمین وَالسَّمٰوٰتُ : اور آسمان (جمع) وَبَرَزُوْا : وہ نکل کھڑے ہوں گے لِلّٰهِ : اللہ کے آگے الْوَاحِدِ : یکتا الْقَهَّارِ : سخت قہر والا
جس دن اس زمین کے علاوہ دوسری زمین بدل دی جائے گی اور آسمان بھی اور سب لوگ خدائے یگانہ اور زبردست کے روبرو نکل کھڑے ہوں گے
48 ۔ جس دن اس زمین کے علاوہ دوسری زمین بدل دی جائے گی اور آسمان بھی بدل دیا جائیگا اور سب لوگ اللہ تعالیٰ اکیلے زبردست کے روبرو نکل کھڑے ہوں گے۔ یعنی پہلے نفحہ صور میں سب زمین و آسمان ٹوٹ پھوٹ جائیں گے اور پھر دوبارہ بنیں گے اور سب لوگ اپنے اپنے ٹھکانوں سے اللہ تعالیٰ کے روبرو حاضر ہوں گے وہی دن انتقام کا ہوگا ۔
Top