Kashf-ur-Rahman - Al-Hijr : 12
كَذٰلِكَ نَسْلُكُهٗ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَۙ
كَذٰلِكَ : اسی طرح نَسْلُكُهٗ : ہم اسے ڈال دیتے ہیں فِيْ : میں قُلُوْبِ : دل (جمع) الْمُجْرِمِيْنَ : مجرموں
ہم اسی طرح یعنی گزشتہ لوگوں کی طرح یہ استہزاء ان مجرموں کے قلوب میں ڈال دیتے ہیں
12 ۔ جس طرح ہم نے گزشتہ منکروں کے قلوب میں استہزاء اور تکذیب کو داخل کردیا تھا اسی طرح ہم ان مجرموں کے قلوب میں بھی کفر و ضلال استہزاء اور تکذیب کو داخل کردیتے ہیں۔
Top