Kashf-ur-Rahman - Al-Hijr : 94
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ
فَاصْدَعْ : پس صاف صاف کہہ دیں آپ بِمَا : جس کا تُؤْمَرُ : تمہیں حکم دیا گیا وَاَعْرِضْ : اور اعراض کریں عَنِ : سے الْمُشْرِكِيْنَ : مشرک (جمع)
پس جن باتوں کا آپ کو حکم دیا گیا ہے وہ آپ علی الاعلان سنائے اور مشرکوں کی پروا نہ کیجئے
94 ۔ پس اے پیغمبر آپ کو جن باتوں کی تبلیغ اور پہنچانے کا حکم دیا گیا ہے وہ آپ صاف صاف علی الاعلان سنا دیجئے اور شرک کرنے والوں کی پرواہ نہ کیجئے اور مشرکوں کا دھیان نہ کیجئے۔
Top