Kashf-ur-Rahman - Al-Hijr : 98
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَۙ
فَسَبِّحْ : تو تسبیح کریں بِحَمْدِ : حمد کے ساتھ رَبِّكَ : اپنا رب وَكُنْ : اور ہو مِّنَ : سے السّٰجِدِيْنَ : سجدہ کرنے والے
سو آپ اپنے رب کی حمد کے ساتھ پاکی بیان کرتے رہیے اور نماز پڑھنے والوں میں شامل رہیے
98 ۔ پس اس کا علاج یہ ہے کہ آپ اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ پاکی بیان کرتے رہیے اور اس کی تسبیح وتحمید کرتے رہیئے اور نماز پڑھنے والوں میں شامل رہیئے۔ یعنی کفار کی مخالفت کا علاج یہ ہے کہ بکثرت سبحان اللہ وبحمدہ کہا کیجئے اور سجدہ کرنے والوں اور نماز پڑھنے والوں میں شامل رہیئے اگر یہ علاج کرو گے تو تمہارا غم اور پریشانی دور کردی جائے گی۔ حدیث شریف میں آتا ہے جب حضور اکرم ﷺ کو کوئی امر پیش آجاتا تو حضور ﷺ فوراً نماز پڑھنے کھڑے ہوجاتے۔
Top