Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 109
لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ
لَا جَرَمَ : کچھ شک نہیں اَنَّهُمْ : کہ وہ فِي الْاٰخِرَةِ : آخرت میں هُمُ : وہ الْخٰسِرُوْنَ : خسارہ اٹھانے والے
اس میں کچھ شک نہیں کہ آخرت میں بھی یہی لوگ گھاٹ میں رہیں گے
109 ۔ اور جب ان کی حالت یہاں تک پہنچ چکی ہے تو یہ لازمی امر ہے کہ یہ لوگ آخرت میں بھی بالکل گھاٹے اور نقصان میں رہیں گے۔ یعنی جو لوگ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ قوتوں سے کام نہ لیں اور اللہ تعالیٰ کی بخشی ہوئی طاتوں کو ضائع کردیں تو ان سے بڑھ کر آخرت میں کون نقصان اٹھانے والا ہوگا۔
Top