Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 21
اَمْوَاتٌ غَیْرُ اَحْیَآءٍ١ۚ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ١ۙ اَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ۠   ۧ
اَمْوَاتٌ : مردے غَيْرُ : نہیں اَحْيَآءٍ : زندہ وَمَا يَشْعُرُوْنَ : اور وہ نہیں جانتے اَيَّانَ : کب يُبْعَثُوْنَ : وہ اٹھائے جائیں گے
وہ مردے ہیں زندہ نہیں ہیں اور ان کو یہ بھی خبر نہیں کہ مردے کب اٹھائے جائیں گے
21 ۔ وہ مردے میں بےجان زندہ نہیں ہیں اور ان کو یہ بھی خبر نہیں کہ قیامت کب آئے گی اور مردے کب اٹھائے جائیں گے ۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں شاید یہ ان کو فرمایا جو مرے ہوئے بزرگوں کو پوجتے ہیں ۔ 12 خلاصہ۔ یہ کہ نہ جن کا علم محیط اور جو خود مخلوق وہ خالق کے برابر کیسے ہوسکتے ہیں اور عبادت میں خدا تعالیٰ کے شریک کیونکر ہوسکتے ہیں۔
Top