Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 23
لَا جَرَمَ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِیْنَ
لَاجَرَمَ : یقینی بات اَنَّ : کہ اللّٰهَ : اللہ يَعْلَمُ : جانتا ہے مَا : جو يُسِرُّوْنَ : وہ چھپاتے ہیں وَمَا : اور جو يُعْلِنُوْنَ : وہ ظاہر کرتے ہیں اِنَّهٗ : بیشک وہ لَا يُحِبُّ : پسند نہیں کرتا الْمُسْتَكْبِرِيْنَ : تکبر کرنے والے
یہ امر واقعہ ہے کہ وہ لوگ جو چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں خدا ان سب کو جانتا ہے بلا شبہ وہ سرکشی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
23 ۔ اور یہ بھی یقین بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کو خوب معلوم ہے جو کچھ یہ لوگ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں اور یہ بھی امر واقعہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تکبر اور سرکشی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا یعنی جب وہ ان کے احوال ظاہری اور باطنی سے واقف ہے تو وہ ان کے تکبر اور ان کے متکبرانہ طرز عمل کو بھی جانتا ہے اس لئے ان کو پسند نہیں کرتا ۔
Top