Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 3
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ
خَلَقَ : اس نے پیدا کیے السَّمٰوٰتِ : آسمان (جمع) وَالْاَرْضَ : اور زمین بِالْحَقِّ : حق (حکمت) کے ساتھ تَعٰلٰى : برتر عَمَّا : اس سے جو يُشْرِكُوْنَ : وہ شریک کرتے ہیں
اسی نے اپنے کمال حکمت کے ساتھ آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، وہ ان کافروں کے شرک سے بالا تر ہے
3 ۔ اس اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو کمال حکمت سے بنایا وہ ان مشرکوں کے شرک سے بالا تر ہے۔ یعنی آسمانوں کو اور زمین کو اپنی مصلحت سے ٹھیک بنایا اور جب کوئی بنانے میں اس کا شریک نہ تھا تو اب یہ مشرک اس کا شریک ٹھہرانے میں سخت غلطی کرتے ہیں اور وہ ان کے شرک سے بہت بلند وبالا تر ہے۔
Top