Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 51
وَ قَالَ اللّٰهُ لَا تَتَّخِذُوْۤا اِلٰهَیْنِ اثْنَیْنِ١ۚ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَاِیَّایَ فَارْهَبُوْنِ
وَقَالَ : اور کہا اللّٰهُ : اللہ لَا تَتَّخِذُوْٓا : نہ تم بناؤ اِلٰهَيْنِ : دو معبود اثْنَيْنِ : دو اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں هُوَ : وہ اِلٰهٌ : معبود وَّاحِدٌ : یکتا فَاِيَّايَ : پس مجھ ہی سے فَارْهَبُوْنِ : تم مجھ سے ڈرو
اور اللہ نے فرمایا یعنی حکم دیا ہے کہ وہ معبود نہ بنائو بس معبود تو صرف وہی ایک ہے لہٰذا تم لوگ مجھ ہی سے ڈرا کرو
51 ۔ اور اللہ تعالیٰ نے بواسطہ یہ حکم دیا ہے اور فرمایا ہے کہ دو معبود دو یا زیادہ تجویز نہ کرو بس معبود حقیقی تو صرف وہی ایک ہے پس تم مجھ ہی سے ڈرا کرو ۔ دو معبودوں کی ممانعت مستلزم ہے اور زیادہ کی ممانعت کر اور جب معبود برحق ایک ہی ہے اور وہی تمام اختیارات رکھتا ہے تو اس سے ہی ڈرو۔
Top