Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 52
وَ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَهُ الدِّیْنُ وَاصِبًا١ؕ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَتَّقُوْنَ
وَلَهٗ : اور اسی کے لیے مَا : جو فِي السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں وَالْاَرْضِ : اور زمین وَلَهُ : اور اسی کے لیے الدِّيْنُ : اطاعت و عبادت وَاصِبًا : لازم اَفَغَيْرَ اللّٰهِ : تو کیا اللہ کے سوا تَتَّقُوْنَ : تم ڈرتے ہو
اور جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے رب اسی کی ملک ہے اور دائمی طور پر وہی عبادت کا مستحق ہے تو کیا اس پر بھی تم سوائے خدا کے اوروں سے ڈرتے ہو
52 ۔ اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کی مملوک ہے اور لازمی طور پر عبادت کا وہی مستحق ہے اور اسی کی عبادت لازم ہے تو کیا پھر بھی تم اللہ تعالیٰ کے سوا دوسروں سے ڈرتے ہو ۔ یعنی ایسا مالک جو ہر چیز کا مالک ہے اسی کی عبادت لازم اور اسی کا انصاف دائم ہے پھر غیر سے کیوں ڈرتے ہو اور ڈر کر دوسروں کی پوجا کرتے ہو۔
Top