Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 7
وَ تَحْمِلُ اَثْقَالَكُمْ اِلٰى بَلَدٍ لَّمْ تَكُوْنُوْا بٰلِغِیْهِ اِلَّا بِشِقِّ الْاَنْفُسِ١ؕ اِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌۙ
وَتَحْمِلُ : اور وہ اٹھاتے ہیں اَثْقَالَكُمْ : تمہارے بوجھ اِلٰى : طرف بَلَدٍ : شہر (جمع) لَّمْ تَكُوْنُوْا : نہ تھے تم بٰلِغِيْهِ : ان تک پہنچنے والے اِلَّا : بغیر بِشِقِّ : ہلکان کر کے الْاَنْفُسِ : جانیں اِنَّ : بیشک رَبَّكُمْ : تمہارا رب لَرَءُوْفٌ : انتہائی شفیق رَّحِيْمٌ : رحم کرنے والا
او وہ چوپائے تمہاری بوجھ بھی ان شہروں تک اٹھا کرلے جاتے ہیں جن شہروں تک تم خود بھی اپنی جان کو مشقت میں ڈالے بغیر نہیں پہنچ سکتے تھے ، واقعی تمہارا رب بڑی ہی شفقت والا نہایت مہربان ہے
7 ۔ اور مزید برآں یہ چوپائے تمہارے بوجھ بھی ان شہروں اور ان مقامات تک اٹھا کرلے جاتے ہیں کہ جہاں تک تم بغیر مشقت اور جانکا ہی کے نہیں پہنچ سکتے چہ جائے کہ بوجھ اٹھا کر پہنچ سکوبلا شبہ تمہارا پروردگار یقینا بڑی شفقت کرنے والا بڑی مہربانی کرنے والا ہے۔ یعنی یہ چو پائے ہزاروں من کا بوجھ لئے گائوں درگائوں پھرتے ہیں ریتلے ملکوں میں جاتے ہیں پہاڑوں پر چڑھتے ہیں کیچڑ پانی میں لئے پھرتے ہیں تم ان مواقع پر اپنی جان کو مشقت میں ڈالے بغیر نہیں پہنچ سکتے ۔ ہاں یہ چوپائے ہزاروں من بوجھ لیکر پہنچ جاتے ہیں اور تم کو بغیر بوجھ کے تنہا پہنچنا بھی دشواری سے خالی نہیں۔
Top