Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 83
یَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللّٰهِ ثُمَّ یُنْكِرُوْنَهَا وَ اَكْثَرُهُمُ الْكٰفِرُوْنَ۠   ۧ
يَعْرِفُوْنَ : وہ پہچانتے ہیں نِعْمَتَ : نعمت اللّٰهِ : اللہ ثُمَّ : پھر يُنْكِرُوْنَهَا : منکر ہوجاتے ہیں اسکے وَاَكْثَرُهُمُ : اور ان کے اکثر الْكٰفِرُوْنَ : کافر (جمع) ناشکرے
یہ لوگ خدا کی نعمتوں کو پہچانتے ہیں اور باوجود اس کے ان نعمتوں سے انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر نا سپاس ہیں
83 ۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو جانتے پہچانتے ہیں پھر پہچان کر انکار کرتے ہیں ۔ اور زیادہ ان کے ناسپاس ہیں ۔ یعنی آپ کا کام تبلیغ احکام ہے اور بس یہ لوگ باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور اس کے احسانات کو پہچانتے ہیں پھر ان کا برتائو منکرانہ اور کافرانہ ہے وہ برتائو نہیں جو ایک منعم اور محسن کے ساتھ ہونا چاہئے۔
Top