Kashf-ur-Rahman - An-Nahl : 8
وَّ الْخَیْلَ وَ الْبِغَالَ وَ الْحَمِیْرَ لِتَرْكَبُوْهَا وَ زِیْنَةً١ؕ وَ یَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
وَّالْخَيْلَ : اور گھوڑے وَالْبِغَالَ : اور خچر وَالْحَمِيْرَ : اور گدھے لِتَرْكَبُوْهَا : تاکہ تم ان پر سوار ہو وَزِيْنَةً : اور زینت وَيَخْلُقُ : اور وہ پیدا کرتا ہے مَا : جو لَا تَعْلَمُوْنَ : تم نہیں جانتے
اور اسی نے گھوڑے اور خچر اور گدھے بھی پیدا کئے تا کہ تم ان پر سوار ہوا کرو اور تمہارے لئے زینب کا موجب بھی ہوں اور وہ ایسی چیزیں پیدا کرتا ہے تم نہیں جانتے
8 ۔ اور گھوڑے اور گدھے اور خچر بھی اسی نے تمہاری سواری اور زیبائش کے لئے پیدا کئے اور وہ ایسی چیزیں پیدا کرتا اور بناتا ہے جن و تم جانتے بھی نہیں ۔ یعنی تمہارے فائدے کے لئے اسی نے گھوڑے گدھے اور خچر بھی پیدا کئے کہ ان پر سوار بھی ہو اور تمہاری رونق وزینت کا بھی یہ جانور سبب ہیں اور انہی پر کیا موقوف ہے وہ تمہارے نفع کیلئے ایسی ایسی چیزیں بھی بناتا اور پیدا کرتا رہتا ہے جن کو تم جانتے تک بھی نہیں ۔
Top