Kashf-ur-Rahman - Al-Kahf : 106
ذٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوْا وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ رُسُلِیْ هُزُوًا
ذٰلِكَ : یہ جَزَآؤُهُمْ : ان کا بدلہ جَهَنَّمُ : جہنم بِمَا : اس لیے کہ كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا وَاتَّخَذُوْٓا : اور ٹھہرایا اٰيٰتِيْ : میری آیات وَرُسُلِيْ : اور میر رسول هُزُوًا : ہنسی مذاق
یہی بدلہ ہے ان کا جہنم اس سبب سے کہ انہوں نے کفر کیا تھا اور میری آیتوں کا اور میرے رسولوں کا مذاق اڑایا تھا۔
- 106 ان لوگوں کا بدلہ وہی ہوگا جو اوپر مذکور ہوا یعنی جہنم بسبب اس کے کہ انہوں نے کفر کا ارتکاب کیا اور کافرانہ روش اختیار کی اور میری آیات کا اور میرا رسولوں کا مذاق اڑایا۔ یعنی ان کی جزا اور ان کا بدلہ جہنم ہے چونکہ یہ منکر رہے اور کفر پر قائم رہے اور میری قدرتوں کا اور میرے قرآن کریم کا اور میرے رسولوں کا مذاق اڑاتے رہے۔
Top