Kashf-ur-Rahman - Al-Kahf : 90
حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلٰى قَوْمٍ لَّمْ نَجْعَلْ لَّهُمْ مِّنْ دُوْنِهَا سِتْرًاۙ
حَتّٰٓي : یہاں تک کہ اِذَا بَلَغَ : جب وہ پہنچا مَطْلِعَ : طلوع ہونے کا مقام الشَّمْسِ : سورج وَجَدَهَا : اس نے اس کو پایا تَطْلُعُ : طلوع کر رہا ہے عَلٰي قَوْمٍ : ایک قوم پر لَّمْ نَجْعَلْ : ہم نے نہیں بنایا لَّهُمْ : ان کے لیے مِّنْ دُوْنِهَا : اس کے آگے سِتْرًا : کوئی پردہ
یہاں تک کہ وہ جب طلوع آفتاب کے موقع پر پہنچا تو اس نے آفتاب کو ایک ایسی قوم پر طلوع ہوتے دیکھا کہ ہم نے ان کے لئے آفتاب سے بچائو کی کوئی اوٹ اور پردہ نہیں رکھا تھا۔
-90 یہاں تک کہ جب وہ چلتے چلتے طلوع آفتاب کی جگہ پہونچا تو اس نے آفتاب کو ایک ایسی قوم پر طلوع ہوتے پایا کہ ہم نے ان کے لئے آفتاب سے بچائو کی کوئی اوٹ اور کوی پردہ نہیں رکھا تھا۔ یعنی اقصاء مشرق میں پہونچا تو وہاں منتہائے مشرق میں ایک قوم کو پایا جو برہنہ اور بےخانماں تھی۔ مکان وغیرہ بنانا نہیں جانتی تھی جو سایہ کا کوئی انتظام کرتی۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں شاید وہ لوگ جنگلی سے ہوں گے کہ گھر کا بنانا اور چھت ڈالنا ان میں دستور نہ ہوگا۔ 12
Top