Kashf-ur-Rahman - Maryam : 15
وَ سَلٰمٌ عَلَیْهِ یَوْمَ وُلِدَ وَ یَوْمَ یَمُوْتُ وَ یَوْمَ یُبْعَثُ حَیًّا۠   ۧ
وَسَلٰمٌ : اور سلام عَلَيْهِ : اس پر يَوْمَ : جس دن وُلِدَ : وہ پیدا ہوا وَيَوْمَ : اور جس دن يَمُوْتُ : وہ فوت ہوگا وَيَوْمَ : اور جس دن يُبْعَثُ : اٹھایا جائے گا حَيًّا : زندہ ہو کر
اور جس دن وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ میرے اور جس دن وہ زندہ کر کے اٹھایا جائے ہر حال میں اس پر سلامتی ہے
- 15 اور اس یحییٰ (علیہ السلام) پر سلامتی ہو جس دن وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے اور جس دن وہ زندہ کر کے اٹھایا جائے۔ یعنی ہر حال میں اس پر سلامتی نازل ہو۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں اللہ جو بندے پر سلام کہے اور اس کے معنی یہ کہ اس پر کچھ پکڑ نہیں۔ 12 خلاصہ :- یہ کہ دنیا میں آفات سے محفوظ برزخ میں ہر قسم کی سختی سے محفوظ قیامت کے دن کے عذاب سے محفوظ۔
Top