Kashf-ur-Rahman - Maryam : 21
قَالَ كَذٰلِكِ١ۚ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ١ۚ وَ لِنَجْعَلَهٗۤ اٰیَةً لِّلنَّاسِ وَ رَحْمَةً مِّنَّا١ۚ وَ كَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا
قَالَ : اس نے کہا كَذٰلِكِ : یونہی قَالَ : فرمایا رَبُّكِ : تیرا رب هُوَ : وہ یہ عَلَيَّ : مجھ پر هَيِّنٌ : آسان وَلِنَجْعَلَهٗٓ : اور تاکہ ہم اسے بنائیں اٰيَةً : ایک نشانی لِّلنَّاسِ : لوگوں کے لیے وَرَحْمَةً : اور رحمت مِّنَّا : اپنی طرف سے وَكَانَ : اور ہے اَمْرًا : ایک امر مَّقْضِيًّا : طے شدہ
فرشتے نے کہا یوں ہی ہوگا تیرے رب نے فرمایا ہے یہ بات مجھ پر آسان ہے اور اس کو اس لئے پیدا کریں گے تاکہ ہم لوگوں کے لئے اس کو اپنی قدرت کی ایک نشانی بنائیں اور اس کو اپنی رحمت کا ذریعہ بنائیں اور یہ بات ایک طے شدہ امر ہے
-2 1 فرشتہ نے جواب دیا یہ بچہ یوں ہی بلا مس بشر ہوجائے گا تیرا پروردگار فرمایا ہے یہ بغیر باپ کے لڑکا دے دینا مجھ پر آسان ہے اور بلا اسباب عادیہ وہ لڑکا ہم اس لئے دیں گے تاکہ ہم لوگوں کے لئے اس کو اپنی قدرت کا ایک نشان بنائیں اور اس کو لوگوں کے لئے اپنی طرف سے باعث رحمت بنائیں اور یہ بات یعنی بن باپ کے بچہ کا ہونا ایک طے شدہ بات ہے۔ قدرت خداوندی کا نشان یعنی وہ بچہ اللہ تعالیٰ کی ایک نشانی ہوگا اور رحمتیہ کہ اس کو پیغمبر بنا کر ہدایت کا ذریعہ بنائیں گے امر مقضی فرمایا کہ یہ کام ہو کر ہی رہے گا۔ - 1 اولاد کے ہونے کی چار صورتیں ہوسکتی ہیں۔ -2 بدون ماں کے پیدا ہو جیسے حضرت حوا -3 ماں باپ دونوں کے اشتراک سے پیدا ہو جیسے عام مخلوق کی پیدائش -4 بغیر باپ کے پیدا ہونا جیسے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں نشانی لوگوں کے لئے یعنی بن باپ کا لڑکا پیدا ہوا یہ اللہ کی قدرت ہے۔ 12
Top