Kashf-ur-Rahman - Maryam : 29
فَاَشَارَتْ اِلَیْهِ١ؕ قَالُوْا كَیْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِی الْمَهْدِ صَبِیًّا
فَاَشَارَتْ : تو مریم نے اشارہ کیا اِلَيْهِ : اس کی طرف قَالُوْا : وہ بولے كَيْفَ نُكَلِّمُ : کیسے ہم بات کریں مَنْ كَانَ : جو ہے فِي الْمَهْدِ : گہوارہ میں صَبِيًّا : بچہ
اس پر مریم (علیہ السلام) نے بچہ کی طرف اشارہ کردیا وہ لوگ کہنے لگے بھلا ہم اس سے کس طرح بات کرسکتے ہیں جو ابھی گود کا بچہ ہے۔
-29 اس پر حضرت مریم نے اس مولود مسعود کی جانب اشارہ کیا کہ اس سے بات کرو یہ جواب دیگا قوم کے لوگ کہنے لگے بھلا ہم اس بچے سے کس طرح کلام کرسکتے ہیں جو ابھی گود کا بچہ ہے اور ماں کی گود اس کا گہوارہ ہے۔ یعنی ایسے بچہ سے بات کرنے کو کہہ رہی ہے جو شیر خوار بچہ ہے اور ماں کی گود میں ہے۔ 12
Top