Kashf-ur-Rahman - Maryam : 3
اِذْ نَادٰى رَبَّهٗ نِدَآءً خَفِیًّا
اِذْ : جب نَادٰى : اس نے پکارا رَبَّهٗ : اپنا رب نِدَآءً : پکارنا خَفِيًّا : آہستہ سے
جب اس نے اپنے رب کو پست اور خفیہ آواز سے پکارا۔
-3 جبکہ اس زکریا نے اپنے پروردگار کو پست اور خفیہ آواز سے پکارا اور ندا کی۔ شاید اس لئے دعا کو پوشیدہ رکھا ہو کہ بڑھاپے میں اولاد مانگی تھی۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں یعنی دل میں دعا کی یا پکارا ہو اکیلے مکان میں چھپی پکار اس واسطے کو بوڑھی عمر میں بیٹا مانگتے تھے مانگے تو لوگ ہنسیں۔ 12
Top