Kashf-ur-Rahman - Maryam : 32
وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ١٘ وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا
وَّبَرًّۢا : اور اچھا سلوک کرنیوالا بِوَالِدَتِيْ : اپنی ماں سے وَ : اور لَمْ يَجْعَلْنِيْ : اس نے مجھے نہیں بنایا جَبَّارًا : سرکش شَقِيًّا : بدنصیب
اور اپنی ماں کا مجھ کو اس نے خدمت گزار بنایا اور اس نے مجھ کو سرکش اور بدبخت نہیں بنایا۔
-32 اور اس نے مجھ کو میری ماں کا خدمت گزار بنایا اور اس نے مجھ کو سرکش اور بدبخت نہیں بنایا۔ ماں کا خدمت گزار بنایا باپ کا نام نہیں لیا اس لئے کہ ان کا کوئی باپ نہ تھا وہ محض کلمہ کن کا ظہور تھے نہ بدبخت کیا نہ سرکش حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا تحمل اور ان کی نرمی ضرب المثل ہے اور ا ن کی طاقت برداشت سے ہر شخص واقف ہے۔
Top