Kashf-ur-Rahman - Maryam : 75
قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ فَلْیَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدًّا١ۚ۬ حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ اِمَّا الْعَذَابَ وَ اِمَّا السَّاعَةَ١ؕ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضْعَفُ جُنْدًا
قُلْ : کہہ دیجئے مَنْ كَانَ : جو ہے فِي الضَّلٰلَةِ : گمراہی میں فَلْيَمْدُدْ : تو ڈھیل دے رہا ہے لَهُ : اس کو الرَّحْمٰنُ : اللہ مَدًّا : خوب ڈھیل حَتّٰٓي : یہاں تک کہ اِذَا : جب رَاَوْا : وہ دیکھیں گے مَا يُوْعَدُوْنَ : جس کا وعدہ کیا جاتا ہے اِمَّا : خواہ الْعَذَابَ : عذاب وَاِمَّا : اور خواہ السَّاعَةَ : قیامت فَسَيَعْلَمُوْنَ : پس اب وہ جان لیں گے مَنْ : کون هُوَ : وہ شَرٌّ مَّكَانًا : بدتر مقام وَّاَضْعَفُ : اور کمزور تر جُنْدًا : لشکر
آپ فرما دیجیے جو لوگ گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں رحمٰن ان کو طویل مہلت دے رہا ہے یہاں تک کہ جب وہ اس چیز کو دیکھ لیں گے جن کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے خواہ وہ عذاب ہو یا قیامت تو اس وقت ان کو یہ بات معلوم ہوجائے گی کہ باعتبار مسکن اور باعتبار گروہ بندی کے کونسا فریق برا اور کمزور ہے۔
-75 اے پیغمبر ! آپ فرما دیجیے جو لوگ گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں رحمان ان کو ڈھیل اور طویل مہلت دیتا چلا جا رہا ہے ہیاں تک کہ جب وہ اس چیز کا معائنہ کرلیں گے جن کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے خواہ وہ دنیا کا عذاب ہو یا قیامت کا تو وہ معلوم کرلیں گے اور ان کو یہ بات معلوم ہوجائے گی کہ مکان و مسکن کے لحاظ سے کونسا فریق برا اور گروہ بندی اور حمایتیوں کے اعتبار سے کون سا فریق کمزور اور ضعیف ہے۔ یعنی کفار کے اعتراض اور طعن کا ایک جواب تو الزامی تھا جو پہلی آیت میں گزرا دوسرا تحقیقی تھا جو اس آیت میں فرمایا کہ مجرموں کو موقعہ دیا جاتا ہے۔ ڈھیل ملتی ہے سمجھ دار ڈھیل سے فائدہ اٹھا کر اپنی اصلاح کرلیتے ہیں جو نالائق اور کج فہم ہوتے ہیں وہ گمراہی میں ترقی کرتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ ان پر عذاب آجائے وہ کوئی دنیوی عذاب ہو یا قیامت کا عذاب ہو۔ بہرحال ! جب عذاب کا مشاہدہ کریں گے تو ان کو یہ بات معلوم ہوجائے گی کہ رہین کی جگہ کے اعتبار سے کون برا ہے اور کس کے حمایتی کس کی فوج اور مددگار کمزور ہیں۔ حضرت شاہ صاحب فرماتے ہیں یعنی بہکاوے میں جاتے ہوئے کیونکہ دنیا جانچنے کی جگہ ہے بھلا برا پاویں گے آخرت میں یہاں نیک و بد بھلائی برائی میں شامل ہیں 12 اور فرماتے ہیں فوج یعنی مددگار کافر اپنا مددگار سمجھتے ہیں بوتں کو اور ایمان والے کو 12
Top