بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Kashf-ur-Rahman - Al-Anbiyaa : 1
اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ مُّعْرِضُوْنَۚ
اِقْتَرَبَ : قریب آگیا لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے حِسَابُهُمْ : ان کا حساب وَهُمْ : اور وہ فِيْ غَفْلَةٍ : غفلت میں مُّعْرِضُوْنَ : منہ پھیر رہے ہیں
ان لوگوں کے حساب کا وقت ان کے قریب آ لگا ہے اور ان کی حالت یہ ہے کہ یہ غفلت میں ہیں اور روگردانی کر رہے ہیں ۔
- 1 ان منکرین کے حساب کا وقت قریب آ لگا ہے اور ان کی حالت یہ ہے کہ یہ ابھی غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور اعراض و بےاعتنائی کا برتائو کر رہے ہیں۔ یعنی قیامت صغریٰ اور قیامت کبریٰ ہر روز قریب ہو رہی ہے اور ان کا حال یہ ہے کہ یہ غفلت و جہالت میں پڑے ہوئے ہیں اور اگر کوئی نصیحت کی بات سنائوتو اس کو ٹلا جاتے ہیں اور اس سے منہ پھیر لیتے ہیں اور بےپروائی کا برتائو کرتے ہیں۔
Top