Kashf-ur-Rahman - Al-Anbiyaa : 23
لَا یُسْئَلُ عَمَّا یَفْعَلُ وَ هُمْ یُسْئَلُوْنَ
لَا يُسْئَلُ : اس سے باز پرس نہیں کرتے عَمَّا : اس سے جو يَفْعَلُ : وہ کرتا ہے وَهُمْ : اور (بلکہ) وہ يُسْئَلُوْنَ : باز پرس کیے جائیں گے
وہ جو کچھ کرتا ہے اس سے اس کے کئے کی بار پرس نہیں کی جاسکتی اور سب سے باز پرس کی جائے گی۔
-23 اس کی عظمت و شان ایسیے کہ وہ جو کچھ کرتا ہے اس سے اس کے کئے کی کوئی باز پرس نہیں کرسکتا اور ان سے باز پرس کی جاسکتی ہے۔ یعنی وہ ایسا مالک و مختار اور قادر مطلق ہے کہ وہ جو کچھ کرے اس پر اس سے کوئی باز پرس کرنے والا نہیں اور باقی تمام مخلوقات سے یہ پوچھا جاسکتا ہے کہ تم نے ایسا کیوں کیا اور ایسا کیوں نہیں کیا۔ خلاصہ ! یہ کہ اللہ تعالیٰ تمام مخلوق سے باز پرس کرسکتا ہے اور اس سے کوئی دوسرا باز پرس نہیں کرسکتا جس کی یہ عظمت و شان ہے کہ اس کی معبودیت میں کوئی دوسرا کس طرح شریک ہوسکتا ہے۔
Top