Kashf-ur-Rahman - Al-Anbiyaa : 40
بَلْ تَاْتِیْهِمْ بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ رَدَّهَا وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ
بَلْ : بلکہ تَاْتِيْهِمْ : آئے گی ان پر بَغْتَةً : اچانک فَتَبْهَتُهُمْ : تو حیران کردے گی انہیں فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ : پس نہ انہیں سکت ہوگی رَدَّهَا : اس کو لوٹانا وَ : اور لَا هُمْ : نہ انہیں يُنْظَرُوْنَ : مہلت دی جائے گی
تو یہ کبھی قیامت کی جلدی نہ کرتے۔ بلکہ وہ آگ ان کو یکایک آلے گی اور وہ ان کے ہوش و حواس گم کر دے گی پھر نہ تو وہ اس آگ کو لوٹا سکیں گے اور نہ ان کو مہلت ہی دی جائے گی
-40 بلکہ وہ آگ تو ان کو اچانک اور یکایک آ لے گی اور ان کو مبہوت و بد حواس کر دے گی پھر یہ اس عذاب کی آگ کو نہ ہٹا سکیں گے اور نہ ان کو اس کی مہلت ہی دی جائے گی۔ یعنی چونکہ قیامت اور اس کا عذاب دفعتہً نازل ہوگا اس لئے ہوش و حواس سب باختہ ہوجائیں گے اس آگ کو نہ دفع کرنے کی قدرت ہوگی اور نہ ایسا کرنے کی مہلت عطا ہوگی۔
Top