Kashf-ur-Rahman - Al-Anbiyaa : 6
مَاۤ اٰمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا١ۚ اَفَهُمْ یُؤْمِنُوْنَ
مَآ اٰمَنَتْ : نہ ایمان لائی قَبْلَهُمْ : ان سے قبل مِّنْ قَرْيَةٍ : کوئی بستی اَهْلَكْنٰهَا : ہم نے اسے ہلاک کیا اَفَهُمْ : اور کیا وہ (یہ) يُؤْمِنُوْنَ : ایمان لائیں گے
جس کسی بستی کے لوگوں کو ان سے پہلے ہم نے ہلاک کیا ہے وہ تو ایمان لائے نہیں تو کیا ان نشانات کو دیکھ کر ایمان لے آئیں گے۔
-6 ہم نے جس بستی کو ان سے پہلے ہلاک کیا وہ تو باوجود نشان دیکھنے یک ایمان نہیں لائیتو کیا یہ لوگ نشان دیکھ کر ایمان لے آئیں گے۔ یعنی پہلے لوگ فرمائشی نشان دیکھ کر بھی ایمان نہ لائے آخر ہم نے ان کو ہلاک و برباد کر دیاتو کیا یہ لوگ جو روز روز نئی نئی فرمائشیں کرتے ہیں اگر ا ن کے فرمائشی نشانات دکھائے گئے کیا یہ لوگ ایمان لے آئیں گے اور ظاہر ہے کہ یہ بھی پہلوں کی طرح ایمان نہیں لائیں گے اور پہلوں کی طرح ان پر بھی عذاب استیصال کا قاعدہ جاری ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی مشیت ان کی تباہی و ہلاکت کی مقتضی نہیں ہے اسلئے منہ مانگی نشانی اور فرمائشی معجزہ نہیں دکھایا جاسکتا۔ باقی نبی کریم ﷺ سے صد ہا نشانات و معجزاتکا صدور ہوا جو پوشیدہ نہیں ہے۔
Top