Kashf-ur-Rahman - Al-Hajj : 16
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ١ۙ وَّ اَنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یُّرِیْدُ
وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح اَنْزَلْنٰهُ : ہم نے اس کو نازل کیا اٰيٰتٍ : آیتیں بَيِّنٰتٍ : روشن وَّ : اور اَنَّ : یہ کہ اللّٰهَ : اللہ يَهْدِيْ : ہدایت دیتا ہے مَنْ : جس کو يُّرِيْدُ : وہ چاہتا ہے
اور ہم ن اسی طرح قرآن کریم کو نازل کیا ہے کہ اس میں کھلی کھلی دلیلیں ہیں اور امر واقعہ یہ ہے کہ اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے
(16) اور ہم نے اسی طرح اس قرآن کریم کو نازل کیا ہے کہ اس میں کھلی کھلی اور واضح دلیلیں ہیں اور امر واقعہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ یعنی جس طرح ہم نے یہ احکام مذکورہ نازل فرمائے اسی طرح تمام قرآن کریم نازل کیا۔ درآنحالیکہ وہ دلائل واضحہ پر مشتمل ہے اور سب کو غور و فکر کا موقعہ دیا گیا ہے۔ مگر بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے اور جس کے لئے ارادہ کرتا ہے اسی کو ہدایت سے سرفراز فرماتا ہے اور دستو یہ ہے کہ تلاش حق کی نیت سے جو شخص کوشش کرتا ہے اس کی ہدایت کے ساتھ ارادئہ باری تعالیٰ کا تعلق ہو ہی جاتا ہے۔ اللہ یجتبی الیہ من یشاء ویھدی الیہ من ینیب۔
Top