Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 13
ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ۪
ثُمَّ : پھر جَعَلْنٰهُ : ہم نے اسے ٹھہرایا نُطْفَةً : نطفہ فِيْ : میں قَرَارٍ مَّكِيْنٍ : مضبوط جگہ
پھر ہم نے اس کو نطفہ سے بنایا جس کو ہم نے ایک محفوظ مقام میں رکھا
(13) پھر ہم نے اس کو یعنی آدم (علیہ السلام) کی نسل کو نطفے سے بنایا جس کو ہم نے ایک محفوظ مقام میں رکھا یعنی نسل انسانی کو نطفہ سے پیدا کیا جو مٹی ہی کا جوہر ہے پھر اس کو ایک مدت معینہ تک ایک محفوظ مقام یعنی ماں کے رحم میں رکھا۔ بعض حضرات نے مکین کا ترجمہ مضبوط کیا ہے۔
Top