Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 22
وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَ۠   ۧ
وَعَلَيْهَا : اور ان پر وَعَلَي الْفُلْكِ : اور کشتی پر تُحْمَلُوْنَ : سوار کیے جاتے ہو
اور ان چوپایوں پر اور کشتیوں پر تم سوار کئے جاتے ہو
(22) چوپایوں کے منجملہ فوائد کے یہ بھی فائدہ ہے کہ تم ان چوپایوں پر اور نیز کشتیوں پر لدے لدے پھرتے ہو۔ یعنی جو سواری کے قابل ہیں ان پر سوار بھی ہوتے ہو۔ اور اسی طرح کشتیوں کو بھی بطور سواری کے استعمال کرتے ہو۔ حضرت حق تعالیٰ کے یہ تمام احسانات ہیں کہ اس نے اپنی مخلوقات کو تمہارے بس میں دے رکھا ہے اور تمہارے کام میں لگا رکھا ہے لیکن انسان بایں ہمہ احسانات کے پھر حق تعالیٰ کا نافرمان اور شرک کرنے والا ہے۔
Top