Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 26
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِیْ بِمَا كَذَّبُوْنِ
قَالَ : اس نے کہا رَبِّ : اے میرے رب انْصُرْنِيْ : میری مدد فرما بِمَا : اس پر كَذَّبُوْنِ : انہوں نے مجھے جھٹلایا
نوح (علیہ السلام) نے خدا کی جناب میں عرض کی اے میرے رب ! اس وجہ سے کہ انہوں نے میری تکذیب کی ہے تو میری مدد کر۔
(26) حضرت نوح (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ کی جناب میں عرض کی اے میرے پروردگار ! چونکہ یہ لوگ میری تکذیب کرتے ہیں اور انہوں نے مجھ کو جھٹلایا ہے اس لئے آپ میری مدد کیجئے۔ یعنی ان کے مقابلے میں طاقت مجھ میں نہیں ہے یہ سب ایک طرف اور میں تنہا انہوں نے میری تکذیب کی ہے لہٰذا تو میری مدد فرما۔
Top