Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 28
فَاِذَا اسْتَوَیْتَ اَنْتَ وَ مَنْ مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ
فَاِذَا : پھر جب اسْتَوَيْتَ : تم بیٹھ جاؤ اَنْتَ : تم وَمَنْ : اور جو مَّعَكَ : تیرے ساتھ (ساتھی) عَلَي : پر الْفُلْكِ : کشتی فَقُلِ : تو کہنا الْحَمْدُ : تمام تعریفیں لِلّٰهِ : اللہ کے لیے الَّذِيْ : وہ جس نے نَجّٰىنَا : ہمیں نجات دی مِنَ : سے الْقَوْمِ : قوم الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
پھر جب تو اور تیرے ساتھی کشتی پر چڑھ جائیں تو یہ الفاظ کہیو اس خدا کا شکر ہے جس نے ہم کو ظالم لوگوں سے نجات عطا فرمائی
(28) پھر جب تو اور تیرے ساتھی کشتی پر سوار ہوجائیں تو یہ الفاظ کہیو اس اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے ہم کو ظالم لوگوں سے نجات دی یعنی کافروں کے افعال و اعمال اور ان کی تکالیف سے نجات عطا فرمائی۔
Top