Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 32
فَاَرْسَلْنَا فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ۠   ۧ
فَاَرْسَلْنَا : پھر بھیجے ہم نے فِيْهِمْ : ان کے درمیان رَسُوْلًا : رسول (جمع) مِّنْهُمْ : ان میں سے اَنِ : کہ اعْبُدُوا : تم عبادت کرو اللّٰهَ : اللہ مَا لَكُمْ : نہیں تمہارے لیے مِّنْ اِلٰهٍ : کوئی معبود غَيْرُهٗ : اس کے سوا اَفَلَا تَتَّقُوْنَ : کیا پھر تم ڈرتے نہیں
پھر ہم نے ان میں ایک پیغمبر کو بھیجا جو انہی میں کا تھا کہ تم لوگ اللہ ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں سو کیا تم ڈرتے نہیں
(32) پھر ہم نے ان میں ایک رسول بھیجا جو انہی میں کا تھا اس پیغمبر نے ان سے کہا کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کرو اور اس کے سوا تمہارا کوئی حقیقی معبود نہیں سو کیا تم ڈرتے نہیں۔ یہ پیغمبر شاید ہود (علیہ السلام) ہوں گے انہوں نے بھی قوم عاد کو توحید کی دعوت دی اور فرمایا کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کی پوجا کرو اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور نہ کوئی قابلِ پرستش ہے سو کیا تم اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور اس کے عذاب سے ڈرتے نہیں۔
Top