Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 46
اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا عَالِیْنَۚ
اِلٰى : طرف فِرْعَوْنَ : فرعون وَمَلَا۟ئِهٖ : اور اس کے سردار فَاسْتَكْبَرُوْا : تو انہوں نے تکبر کیا وَكَانُوْا : اور وہ تھے قَوْمًا : لوگ عَالِيْنَ : سرکش
فرعون اور اس کے مشیران خاص کی طرف بھیجا لیکن انہوں نے متکبرانہ برتائو کا اظہار کیا اور وہ لوگ تھے ہی بڑے متکبر و سرکش
(46) فرعون اور اس کے درباری اور مشیران خاص کی طرف بھیجا سو انہوں نے متکبرانہ برتائو کا اظہار کیا اور تکبر کرنے لگے اور وہ لوگ تھے ہی بڑے متکبر اور سرکش یعنی لگاتار انبیاء کے آنے کے بعد پھر ہم نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے بھائی ہارون (علیہما السلام) کو فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس اپنے احکام یا نونشانیاں اور حجت واضحہ اور براہین قاطعہ دیکر بھیجا لیکن ان بدبختوں نے متکبرانہ برتائو کیا اور ان دونوں کو تحقیر آمیز جواب دیا اور یہ لوگ بڑے زور پر چڑھ رہے تھے اور یہ لوگ تھے ہی سرکش و متکبر۔
Top