Kashf-ur-Rahman - Al-Israa : 78
حَتّٰۤى اِذَا فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِیْدٍ اِذَا هُمْ فِیْهِ مُبْلِسُوْنَ۠   ۧ
حَتّٰٓي : یہاں تک کہ اِذَا : جب فَتَحْنَا : ہم نے کھول دئیے عَلَيْهِمْ : ان پر بَابًا : دروازے ذَا عَذَابٍ : عذاب والا شَدِيْدٍ : سخت اِذَا هُمْ : تو اس وقت وہ فِيْهِ : اس میں مُبْلِسُوْنَ : مایوس ہوئے
یہاں تک کہ جب ہم ان پر کسی سخت عذاب کا دروازہ کھول دیں گے تو یہ اس عذاب میں مبتلا ہوکر دفعۃً ناامید و حیرت زدہ رہ جائیں گے
(77) یہاں تک کہ جب ہم ان پر کسی سخت عذاب کا دروازہ کھول دیں گے تو یہ اس عذاب میں مبتلا ہوکر دفعۃً ناامید و حیرت زدہ رہ جائیں گے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں شاید وہ دروازہ لڑائیوں کا کھلا جس میں تھک کر عاجز ہوئے۔ 12 شاید عذاب دنیوی اور عذاب اخروی دونوں مراد ہوں۔ ویوم تقوم الساعۃ یومئذیلبس المجرمون۔
Top