Kashf-ur-Rahman - Al-Muminoon : 7
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ
فَمَنِ : پس جو ابْتَغٰى : چاہے وَرَآءَ : سوا ذٰلِكَ : اس فَاُولٰٓئِكَ : تو وہی هُمُ : وہ الْعٰدُوْنَ : حد سے بڑھنے والے
پھر جو کوئی ان بیویوں اور باندیوں کے علاوہ کوئی اور راہ تلاش کرے تو یہی لوگ ہیں حد سے تجاوز کرنے والے۔
(7) پھر جو کوئی ان بیویوں اور باندیوں کے خلاف شہوت رانی کی راہ تلاش کرے تو ایسے ہی لوگ حد شرعی سے آگے بڑھ جانے والے ہیں۔ یعنی بیویاں اور باندیاں شریعت نے حلال کی ہیں ان حلال طریقوں کے علاوہ جو بھی طریقہ خواہش پوری کرنے کا اختیار کرے گا خواہ وہ زنا ہو۔ اغلام ہو۔ مشت زنی ہو یا بہائم کے ساتھ منہ کالا کرنے والے ہوں یہ سب لوگ حدِ شرع سے باہر نکل جانے والے اور مستوجب سزا ہوں گے۔
Top