Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 145
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ
وَمَآ اَسْئَلُكُمْ : اور میں نہیں مانگتا تم سے عَلَيْهِ : اس پر مِنْ اَجْرٍ : کوئی اجر اِنْ : نہیں اَجْرِيَ : میرا اجر اِلَّا : مگر عَلٰي : پر رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ : رب العالمین
اور میں تم سے اس تبلیغ پر کوئی اجرت طلب نہیں کرتا میرا صلہ تو بس رب العالمین ہی کے ذمہ ہے
(145) اور میں تم سے اس رسالت کی تبلیغ پر کوئی مزدوری اور اجرت نہیں مانگتا میرا اجر اور میرا صلہ تو بس رب العالمین ہی کے ذمہ ہے یعنی ثمود کے لوگ پہاڑوں میں مکان بنا کر رہتے تھے اور پہاڑوں میں سے بت تراش کر ان کی پوجا کرتے تھے ان کی ہدایت اور ان کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت صالح (علیہ السلام) کو پیغمبر بنا کر بھیجا باقی باتیں انہوں نے بھی وہی فرمائیں جو ان کے پیش رو اپنی اپنی قوم سے فرماچکے تھے۔
Top