Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 154
مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۖۚ فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ
مَآ اَنْتَ : تم نہیں اِلَّا بَشَرٌ : مگر۔ صرف۔ ایک بشر مِّثْلُنَا : ہم جیسا فَاْتِ : پس لاؤ بِاٰيَةٍ : کوئی نشانی اِنْ : اگر كُنْتَ : تو مِنَ : سے الصّٰدِقِيْنَ : سچے لوگ
تو صرف ہم ہی جیسا ایک آدمی ہے سو اگر توسچا ہے تو کوئی معجزہ پیش کر
(154) تو تو صرف ہم ہی جیسا ایک آدمی ہے لہٰذا اگر تو سچا ہے تو اپنی نبوت کی کوئی نشانی اور معجزہ پیش کر یعنی تم پر کسی نے بار بار جادو کیا ہے اس لئے تو نبی نہیں ہوسکتا نیز ہم ہی جیسا بش رہے بھلا کہیں بشر بھی پیغامبر ہوسکتا ہے اچھا نبی ہے تو کوئی دلیل پیش کر
Top