Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 157
فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَۙ
فَعَقَرُوْهَا : پھر انہوں نے کونچیں کاٹ دیں اسکی فَاَصْبَحُوْا : پس رہ گئے نٰدِمِيْنَ : پشیمان
آخر کار ان لوگوں نے اس اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر وہ پشیمان ہوئے
(157) آخر کار ان لوگوں نے اونٹنی کو مار ڈالا پھر وہ پشیمان ہوئے یعنی عذاب کو دیکھ کرنا دم ہوئے ہوں گے اس وقت کی ندامت سے کیا فائدہ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں ایک عورت بدکار کے گھرمواشی بہت تھے چارے اور پانی کی تکلیف سے اپنے ایک یار کو سکھایا اس نے اونٹنی کے پائوں کاٹ کر ڈال دئیے اس کے تین بعد عذاب آیا 12
Top